کرپشن اور میرٹ کا قتل سندھ میں تعلیم کی تباہی کا باعث ہے، حسین محنتی

557
fair elections

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ سندھ میں تعلیم کی بہتری کے لیے میرٹ کو یقینی اور 2013 میں این ٹی ایس پاس امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کرکے بے یقینی ختم کی جائے۔

گزدر آباد این ٹی ایس اساتذہ ایکشن کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر مظلوم اور کراچی تا کشمور این ٹی پاس امیدواروں کی جدوجہد میں ساتھ ہے۔میرٹ کا قتل، کرپشن اور اقرباپروری کی وجہ سے سندھ کی تعلیم تباہ ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل د اؤ پر لگا ہوا ہے۔این ٹی ایس پاس امیدوار 9 برس سے دربدر ہیں مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

اس موقع پر این ٹی ایس پاس ایکشن کمیٹی کے وفد نے صوبائی امیر کوپنی تکالیف اور پریشانی سے آگاہ کیا اور ہونے والی ناانصافیوں کا بھی ذکر کیاکہ 9سال سے انہیں کیسے ٹالا جا رہا ہے۔ کئی بار درخواستیں دوبارہ دوبارہ وصول کی گئی ہیں، اس کے باوجود ان کی اساتذہ کی نوکری نہیں دی گئی۔

صوبائی امر نے وفد کویقین دلایا کہ جماعت اسلامی ہرمظلوم کے ساتھ ہے ۔ 2013میں کراچی تاکشمور این ٹی ایس پاس امیدواروں کو آفرآرڈردینے کے لیے سندھ اسمبلی سے لے کر ہرفورم تک آواز اٹھائیں گے۔