کراچی میں سردی، صبح اور رات میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت کم از کم 11.5 ریکارڈ

477

کراچی: شہر قائد کا درجہ حرارت گرگیا،صبح و رات کے اوقات میں خنکی مزید بڑھ گئی جب کہ جمعرات کے روز کم سے کم پارہ 11.5

ڈگری رہا۔
بلوچستان کی شمالی مشرقی ہواؤں کے سبب شہر میں خنکی مزید بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز پارہ مزید 2 ڈگری کمی سے 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ بیشتر وقت سمندری ہوائیں معطل رہیں۔

جمعرات کو دھند کے سبب حدنگاہ کم ہوکر3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3

روز کے دوران مطلع دن کے وقت صاف جبکہ رات میں خشک اور خنک رہنے کی توقع ہے۔
اس دوران دوپہر کے وقت بلوچستان کی شمالی مشرقی جب کہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 3

روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 سے13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔