ریٹائرڈ ملازمین پنشن کیس میں سول ایوی ایشن کو دوسری بار جرمانہ

295

 اسلام آباد: ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس میں عدالت نے سول ایوی ایشن کو دوسری بار جرمانہ کردیا۔ 

سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سول ایوی ایشن کے وکیل کی عدم پیشی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے روبرو سماعت میں ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی پیش ہوئے۔ سول ایوی ایشن کے 79 ریٹائرڈ ملازین نے پنشن نہ بڑھنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی جواب جمع نہ کرانے پر سول ایوی ایشن کو 25 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا۔