صوبائی حکومت نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، اسد عمر

324

کراچی: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر  نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس اور سیلاب متاثرین کے فنڈ بھی نہ چھوڑا، صوبائی حکومت نے سندھ میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، موٹر وے منصوبے میں میگا کرپشن کی داستانیں سامنے آچکی ہیں۔

اسد عمر کی زیر صدارت سندھ کی اعلی قیادت کا اجلاس پی ٹی آئی سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا، جس میں آنے والے انتخابات اور سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

 اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سب کو نوچ نوچ کر کھا رہی ہے، انشااللہ انکی کرپٹ اور جاگیردارانہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اب انکی کرپشن زدہ حکومت کا اختتام قریب ہے۔ سندھ میں آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف انکا مکمل طور پر صفایا کردے گی۔