سندھ میں ڈینگی کے مزید 82 کراچی میں 40 افراد شکار ہوگئے

541
Dengue spread

کراچی: سندھ میں ڈینگی وائرس کے مزید 82کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں 40افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے4وسطی سے 6،کورنگی سے 10، ضلع جنوبی سے8غربی سے4اور ملیر سے 4جبکہ ضلع کیماڑی سے4کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں رواں ماہ ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 1629 اور رواں سال 16ہزار 259 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ کراچی میں انتقال کرجانے والوں کی تعداد 49ہوچکی ہے ۔

ادھر سندھ کے دیگر اضلاع حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں34 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے ۔

جامشورو سے 1،تھرپارکر سے 1،سکھر میں5 اور سانگھڑ سے 1فرد ڈینگی وائرس کا شکار بنے ہوئے۔ صوبے میں رواں ماہ کیسز کی تعداد3ہزار 299 جب کہ رواں سال 22ہزار 377 ہوگئی ہے ۔ رواں سال سندھ میں 61افراد انتقال کرچکے ہیں۔