اے این ایف کی گوادر میں میں کارروائی، 1400 کلو چرس برآمد

197

 کوئٹہ:اے این ایف نے گوادر میں خطرناک و بیابان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1400 کلو چرس برآمد کرلی۔ اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنی تھی۔

دوسری جانب، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنکاک جانے والے 2 ملزمان اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا۔