عافیہ کی رہائی کے لئے غیرت مند قومی قیادت کی ضرورت ہے، پاسبان

302
عافیہ کی رہائی کے لئے غیرت مند قومی قیادت کی ضرورت ہے، پاسبان

کراچی: پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین  اعظم منہاس اور عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے غیرت مند قومی قیادت کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستانی وزارت خارجہ کی مجرمانہ غفلت اور تاخیر پر سخت بازپرس ہونی چاہئیے۔

نون لیگ حکومت خواب غفلت سے بیدار ہوجائے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہے ۔ وفاقی حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے امریکی حکومت سے بات کرے۔

عافیہ صدیقی کی رہائی میںسستی برتنے کے جرم میں اگلی پچھلی ساری حکومتیں شامل ہیں۔پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی، ہر دور میںڈاکٹرعافیہ کو واپس لانے کے جھوٹے وعدے کئے گئے۔

نون لیگی حکمران نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں عافیہ کی والدہ سے اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں عافیہ کی واپسی کا وعدہ کیا تھا۔

آج ایک بار پھر ان کی جماعت اقتدار میں ہے لیکن ایک بیوہ ماں سے کیا گیا وعدہ اب بھی وفا ہونے کا منتظر ہی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ظلم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام مکان باغ مینگورہ ضلع سوات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔

مظاہرے میںپاسبان رہنما فضل ربی خان، ضلع سوات کے آرگنائزر ڈاکٹر عثمان غنی، ضلعی سرپرست پاسبان رحمان گلو دیگر بھی موجود تھے۔

پاسبان رہنمائوں نے کہا کہ افغانستان سمیت دنیا بھر نے امریکا سے اپنے قیدی چھڑوالئے ہیں تو عافیہ کا کیا قصور ہے؟

عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں غفلت کیوں برتی جا رہی ہے؟ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر، سابق وزیرِ اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی اور چیف جسٹس سندھ سجّاد علی شاہ کے مغوی بچے بحفاظت بازیاب ہوگئے۔

ان سیاسی اور اعلیٰ عہدے داروں کی اولادوں کی گھر واپسی کے لئے انتظامیہ اورھکومتی اداروں نے مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

لیکن ایک بیوہ ماں اپنی بیٹی کی واپسی کی راہ دیکھتے دیکھتے دنیا ہی چھور گئی۔ امریکی جاسوس اور قاتل ریمنڈ ڈیوس کے ذریعے عافیہ کی رہائی کی ڈیل ہوسکتی تھی۔

لیکن حکومت نے یہ قیمتی موقع بھی ضائع کیا اور اس فرد کو پانچ قتل کرنے کے بعد بھی باعزت طریقے سے امریکہ رخصت کیا گیا۔استاد جامع ام القریٰ شیخ ابو محمد عبداللّٰہ المجازی فرماتے ہیں ’’اگر کوئی مسلمان عورت۔

یہود و نصاریٰ یا غیر مسلموں کے ہاتھوں میں قید ہو تو تمام مسلمانوں پر اور مسلمانوں کی حکومتوں پر لازم ہے کہ اس کو مکمل طور پر آزاد کرائیں۔‘‘ 

عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کے تحفظ کا فریضہ حکومت، پارلیمنٹ اور سرکاری حکام کا فرض ہے ۔ڈاکٹر عافیہ سیاسی قیدی ہیں، حکومت پاکستان اپنی شہری کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے اپنا فرض ادا کرے