مسواک کی آڑ میں ہیروئن لندن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

261
smuggle

کراچی/ اسلام آباد: شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع نجی کوریئر آفس میں لندن کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 6 کلو 650 گرام ہیروئین برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ منشیات مسواک میں چھپائی گئی تھی۔ایک اور کارروائی میں نارتھ ناظم آباد کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 27 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے 1 ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ کی مسافر خاتون مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 20 کیپسولز جبکہ مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس برآمد کی گئی، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن کے لیے بک کرائے گئے 1 پارسل سے نشہ آور 500 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

اٹک کے نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 1 کلو 400 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمدشدہ منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھی۔شیخو پورہ ٹول پلازہ کے قریب پِک اپ گاڑی سے 69 کلو 600 گرام چرس اور 20 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ پشاور کے رہائشی 1 ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پشاور رنگ روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی پنجاب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر کار کے خفیہ خانوں سے 10 کلو 400 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔زیرو لائن چیکنگ پوائنٹ تورخم کے قریب افغان باشندے سے 930 عدد نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کے دوران نوکنڈی سیہان کے علاقے سے 1900 کلو افیون اور 220 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔