پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر کی انگریزی بولنے کی ویڈیو وائرل ، تعیناتی حیران کُن

604
station manager

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر کی انگریزی بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عوام پریشان ہوگئے کہ ایسے افسر کی تعیناتی حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیشن منیجر جاوید احمد پیچو ہو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کسی خاتون کو انٹرویو ریکارڈ کروانے کے دوران جاوید پیچوہو نے انگریزی ہجوں میں بولنے کی ناکام کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران انٹرویو کسٹمرز کی طمانیت کے لئے درکار اقدامات کے حوالے سے سوال کا جواب بھی کمپیوٹر پر پڑھ کردے رہے ہیں۔ کسٹمر سروسز کے ضمن میں 27 سال تجربے کے حامل پی آئی اے افسر سوال کا جواب انگلش میں دینے کے لئے بھی کمپیوٹر کے محتاج نظر آئے۔  جبکہ کراچی ایئرپورٹ کے اسٹیشن مینجر کی پوسٹ پر پی آئی اے کے ایسے افسر کی تعیناتی حیران کن ہے۔