انگلینڈ کے 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز، ٹرافی رونمائی کی تقریب ملتوی

292

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 8 کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  کھلاڑیوں کی ناسازیٔ طبیعت کی وجہ سے سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی تقریب کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کی وجہ سے  اب  کل ٹاس سے  پہلے کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

کپتان بین اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، تاہم ترجمان ٹیم نے ان کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیاہے۔  امکانات ہیں کہ ٹیسٹ سیریز کی آج شیڈول ٹرافی کی رونمائی  بھی ممکن نہیں ہوسکے اور اس سے کل ری شیڈول کرنا پڑے۔

ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں صرف 5 کھلاڑیوں  نے شرکت کی۔ ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کررکھاہے۔فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم کے ساتھ ان کا اپنا شیف موجود ہے جو کھانے کےمعیار کی نگرانی کررہاہے۔