نواز شریف کیخلاف سازش کے وقت قائد کا فرمان یاد نہیں آیا، مریم نواز

277
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو نواز شریف کے خلاف سازش کرتے وقت قائداعظم کا فرمان یاد نہیں آیا؟۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یادداشت 2018ء تک کہیں جاتی؟ جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی یادداشت وہاں تک نہیں جاتی جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے؟ قائد اعظم کا یہ فرمان اُس وقت یاد نہیں آیا؟آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی ہے۔

دوسرے ٹوئٹ بیان میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے مخصوص مفاد پر مبنی یادداشت آپ کی ہے، لوگوں کی نہیں۔ آپ اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر کے گٹھ جوڑ کرتے ہیں، وہ آپ کو پالتے اور کھلاتے ہیں۔ اب آپ ان سے غیر آئینی مداخلت کی بھیک مانگتے ہیں اور انکار پر انہیں غدار قرار دیتے ہیں۔ کیا آپ کو اعتماد کی کمی سے متعلق بیان دینے کا حق ہے؟ آپ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں؟۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نئی عسکری قیادت اعتماد کی کمی کے خاتمے کی کوشش کرے گی۔