وزیر خزانہ کا پاکستان کو 5 سال میں سود سے پاک کر نے کا دعویٰ

289

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 5 سال میں سود سے پاک کر سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ نے سود کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف اپیلیں واپس لینا میری ترجیحات میں شامل تھیں اور شرعی عدالت کے سود کے خاتمے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اسلامی بینکاری 20 سے 21 فیصد ہو چکی ہے اور اسلامی بینکنگ کے اثاثے 7 ٹریلین روپے کی سطح پر ہیں، اسلامی بینکنگ کی پراڈکٹس کو سستا کرنا ہو گا، میوچل فنڈز اور انشورنس کو اسلامی بنیاد پر لانا ہو گا، اسلامک بینکوں کو کنونشل بینکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سرکاری اداروں کے حوالے سے مجھے تشویش ہوئی، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھیں، وہ اپیلیں واپس لے لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلامی بینکاری میں پیسے کسے رکھیں، پیسے رکھنے کے لیے ہے ہی نہیں، حکومت ادھار پر چل رہی ہے۔