شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کیلئے کام کر رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

404

کراچی : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے کام کر رہا ہے۔

پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ  5 بینک مکمل طور پر اسلامی بینکاری کر رہے ہیں، اسلامی بینکاری کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک ہو گیا ہے۔

جمیل احمد نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل واپس لے لی ہے، سود کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک نے اعلی سطح کا ورکنگ گروپ فعال کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سکوک کے متبادل پر کام کر رہے ہیں، معیشت بہت جلد بہتر ہوجائے گی۔