پیپلز پارٹی کا جیالا ہی کراچی کا میئر ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

361
institutions to work

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا جیالا ہی اس شہر کا اگلا میئر ہوگا۔ ہمارا بھی حق ہے کہ کراچی کا میئر منتخب کریں۔

کراچی کے نشتر پارک میں پیپلز پارٹی کے  55 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نہیں 3 آمروں کا مقابلہ کیا۔ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔کشمیر کے جیالوں نے عمران خان کی ناک کے نیچے بلدیاتی الیکشن جیتا۔ اجتماع میں شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے عوام نے اور تنظیم نے ہمارا دل جیت لیا ہے ۔  ہم نے سیلاب کی اور اس کے نقصانات کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا کے ایک جلسہ نہیں کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 55 سال سے اس ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دی ہیں اور جیے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے ہم نے 3 آمروں کو بھگایا ہے۔ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔ پیپلز پارٹی انتشار نہیں یکجہتی پر یقین رکھتی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 90 ہزار قیدیوں کو آزاد کرایا۔ انہوں نے پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ بھٹو ہی نے ہر پاکستانی کو ووٹ کا حق بھی دلوایا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتشار کی سیاست کو رد کرتی ہے۔بھٹو شہید نے 55 سال پہلے اس پارٹی کا پرچم بلند کیا۔ جنگ ہارنے کے بعد ذولفقار علی بھٹو نے ملک سنبھالا ۔ ایک ہاری ہوئی قوم کو شہید بھٹو نے اپنے پاؤں پر کھڑا کیا ۔ شہید بھٹو کامیاب خارجہ پالیسی سے ہاری ہوئی 50 ہزار زمین واپس پاکستان کے حصے میں لائے۔ آج اُسی زمین سے تھر کا کالا سونا نکل رہا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا ۔