الخدمت کراچی نے بنو قابل ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

1104

کراچی : الخدمت کراچی کی جانب آئی ٹی کے شعبے میں کورسز کے سب سے بڑے پروگرام ’’ بنو قابل Aptitudeٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔

الخدمت کی جانب سے ٹیسٹ کے نتائج الخدمت کی ویب سائٹ www.banoqabil.pk\resultپر جاری کیے گئے ہیں ۔ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے تمام امیدوار اپنا رزلٹ ویب سائٹ پر موبائل نمبر کا اندراج کر کے دیکھ سکتے ہیں ۔ٹیسٹ میں کامیابی حاصل نہ کرنے والوں کو الخدمت کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں شرکت کا ایک اور موقع فراہم کیا جائے گا ۔

دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے باغ جناح میں کراچی کے نوجوانوں کیلئے جو بنو قابل Aptitudeٹیسٹ منعقد کیا تھا آج اس کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں ۔

باغ جناح میں منعقد کیے جانے والے آئی ٹی کورسز کے اس ٹیسٹ میں کراچی کے ہزاروں لڑکوں نے شرکت کی ۔یہ کراچی کی تاریخ کا آئی ٹی کورسز کا سب سے بڑا ٹیسٹ تھا ۔الحمدللہ الخدمت نے جس نیک مقصد کے تحت اس کام کی بنیاد رکھی ہے۔اسے آگے بڑھایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جن لڑکوں کے کامیاب امیدواروں میں نام نہیں ہیں ،وہ مایوس نہ ہوں ۔الخدمت نئے پیچ کیلئے منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں انہیں دوبارہ موقع فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ الخدمت کا کراچی کے نوجوانوں کیلئے بڑا پروگرام ہے ۔ جلد لڑکیوں کیلئے بھی ٹیسٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔