۔51سال قبل اغوا کی گئی امریکی بچی والدین کو مل گئی

469
۔51سال قبل اغوا کی گئی امریکی بچی والدین کو مل گئی

ٹیکساس:  امریکا کی ریاست ٹیکساس سے اغوا کی گئی بچی 50 سال بعد والدین سے مل گئی۔

برطانوی اخبار کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون نے بچی کو 1971 میں اغوا کیا جس وقت اس کی عمر ایک سال تھی۔

رپورٹس کے مطابق میلیسا کی والدہ نے 1971 میں بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص سے متعلق اخبار میں اشتہار دیا جس کے بعد خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھا۔

برطانوی اخبار کے مطابق بچی کی تلاش کے لیے اشتہارات اور سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا گیا تھا، ستمبر میں اہل خانہ کو اشارہ ملا کہ ان کی بیٹی چارلسٹن میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: مصرمیں بیٹی کی شادی کے دوران اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں

رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے ڈی این اے ٹیسٹ، پیدائشی نشان اور تاریخ پیدائش کی مدد سے یقینی بنایا کہ علاقے میں موجود خاتون ان کی ہی بیٹی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق اہلخانہ نے بھی اس سے متعلق تصدیق کردی ہے کہ ان کی بیٹی میلیسا انہیں مل گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق میلیسا کو لاپتا کرنے والی خاتون سے متعلق فی الحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔