شہباز، زرداری ملاقا ت،عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کیلئےغور 

432
strategy

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔دونوں رہنماوں نے چیرمین  پی ٹی آئی  عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری  نے پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔