پاکستانی باکسر محمد شعیب خان ایشین ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم

465

 لاہور:پاکستانی باکسر محمد شعیب خان پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، جہاں وہ لائٹ ویٹ کیٹگری میں جیت کیلئے پرعزم ہیں،

تفصیلات کے مطابق قومی باکسر محمد شعیب خان اور حریف انڈونیشین باکسر کا تھائی لینڈ میں ویٹ ہوا، کولیسٹ بوائے قومی باکسر محمد شعیب خان اب تک کئی فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

پاکستانی باکسر شعیب خان کا مقابلہ انڈونیشیا کے تجربہ کار باکسر کے ساتھ 30نومبر کو ہونے جا رہا ہے جس کیلئے قومی باکسر محمد شعیب خان نے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی ہے،قومی باکسر محمد شعیب خان نے کہا کہ ایشین ٹائٹل جیت کر قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، میرا خواب پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سربلندی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ کا باکسر کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔