کراچی: اسپتال میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا، بچہ گود سے گر کر جاں بحق

494

کراچی:جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں ماں کی گود سے شیر خوار بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹھہری ہوئی تھی۔

خاتون کے مطابق اس دوران  اس کا شوہر آصف آیا اور ایک ہزار روپے مانگے۔ نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور میری گود میں موجود 2 سالہ بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ۔

متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔