ضابطہ اخلاق کیس: عمران خان پر جرمانہ برقرار، رانا ثنا پر جرمانہ ختم

462

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان پر جرمانہ برقرار اور رانا ثنا اللہ پر جرمانہ ختم کرنے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مسترد کردی اور ان پر جرمانہ برقرار رکھا۔ قبل ازیں فیصلے میں عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

فیصلے کے مطابق پشاور ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پائی گئی تھی، جس پر عمران خان کو 3 دن میں اپیل کرنی تھی، تاہم اپیل کا وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے عمران خان پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جس کے خلاف عمران خان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔