عمران خان پنجاب، پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان  اگلے ہفتے کرینگے

431
we will win

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اگلے ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور کے ی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان عمران خان آئندہ ہفتے کریں گے۔ اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئندہ ہفتے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس رواں ہفتے جمعہ کے روز اور پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہفتے کے روز ہوگا، جس میں عمران خان دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹی ارکان کو اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان موجودہ سیاسی صورت حال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے۔