وزیر مملکت برائے خارجہ ایک روزہ دورے پرکابل پہنچ گئیں

298

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ایک روزہ دورہ پر منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اقتصادیات عبدالطیف نظاری اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نے کابل پہنچنے پر  وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا استقبال کیا۔

 وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر دورے کے دوران افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے سیاسی امور پر مشاورت کریں گی۔ بات چیت میں تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون، علاقائی روابط، عوامی رابطوں اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور سمیت دوطرفہ تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 وزیر مملکت افغانستان میں امن کو مضبوط بنانے اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم اور حمایت کا بھی اعادہ کریں گے۔