بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام، وڈیو وائرل

392
بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام، وڈیو وائرل

لاہور :قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چاہنے والوں میں نہ صرف بڑے عمر کے افراد بلکہ چھوٹے بچے بھی ان کے دلدادہ ہیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھی اپنے انداز میں کیا،لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کئی شائقین کرکٹ کو جہاں اپنے آٹو گراف دیے وہاں ان کے ننھے مداح بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، سربیا اور کیمرون کا میچ 3، 3 گول سے برابر

اس موقع پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ان بچوں کا جذبہ قابل دید تھا، بڑے تو بڑے بچے بھی بابر اعظم سے ملنے اور ان سے آٹو گراف لینے کیلئے بے چین تھے،سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا آٹوگراف تو کہیں کپتان کے آٹوگراف دیے گئے بازو دکھا رہے ہیں،ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔