الیکشن کمیشن کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی

396
approved

اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے  الیکشن کمیشن آف پاکستان  کیلئے 15 ارب  روپے کی منظوری دیدی ۔پہلی قسط 5 ارب روپے کی جائے گی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دید ی۔ الیکشن کمیشن کیلئے 15 ارب روپے کی روپے کی منظوری دی  گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق  پہلی قسط 5 ارب روپے کی جائے گی۔ اجلاس میں  وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا کمپئین چلانے کیلئے بجٹ منظور  کیا گیا ۔سرکاری پاور پلانٹس کو ادائیگی کیلئے 93 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی جبکہ  ای سی سی نے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم کی منظوری دے دی۔اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے 8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔

اجلاس میں  سال 2023 کی تمباکو کی فصل کیلئے کم از کم امدادی قیمت کی منظوری  دی گئی ۔مختلف تمباکو کی قیمت 146 روپے سے 351 روپے فی کلو تک مقرر کی گئی ۔ای سی سی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری  بھی دے دی۔سرکاری پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93 ارب 43 کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

وزرات خزانہ کا کہنا تھا کہ 31 ارب 14 کروڑ روپے کی تین اقساط میں رقم ادا کی جائے گی۔زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔ ٹیوب ویلز کیلئے ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے یونٹ مقرر کر دیا گیا۔سیلاب سے متعلق میڈیا مہم کیلئے 2 ارب ر وپے جبکہ  وزارت ہاوسنگ کیلئے 16 کروڑ 25 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظورکی گئی۔