ممتاز صنعتکار ایس ایم منیر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

372

کراچی: ممتاز صنعتکار اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے سربراہ ایس ایم منیر پیر کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ایس ایم منیر پیر کی دوپہر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی میں منعقدہ گورنرسندھ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شریک تھے۔ ایس ایم منیر کی عمر 77برس تھی۔

چیئرمین کاٹی کے مطابق ایس ایم منیر کو دوپہر میں تقریب کے دوران ہلکا بخار تھا جس پر تقریب ختم ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایس ایم منیر نے وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان کے سابق صدر اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے) کے سابق چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ایس ایم منیر کی اچانک وفات پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں ناصر حیات مگوں زبیرموتی والا، عتیق میر،  طارق یوسف، عرفان اقبال شیخ ودیگر تجارت وصنعتی ایوانوں کے نمائندوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔