لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو بھیج دی

410
request

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کی تصدیق ان کے خاندانی ذرائع نے بھی کردی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کور کمانڈر بہاولپور کا نام نئے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری میں شامل تھا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، دونوں افسران کو اگلے سال اپریل میں ریٹائر ہونا تھا، آرمی چیف کے تعیناتی کی سمری میں بھی ان سینئر فوجی افسران کے نام شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق پی ایم اے لانگ کورس سے ہے، وہ ماضی میں آئی ایس آئی چیف رہ چکے، جبکہ اس وقت ان کے پاس کور کمانڈر بہاولپور کا عہدہ ہے۔