عمران خان کی 2 کیسز میں عبوری ضمانتوں میں17دسمبر تک توسیع

272

 اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے  2 کیسز میں  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں17دسمبرتک توسیع کر دی

۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے 2 کیسز میں سے ایک میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر جبکہ دوسرے میں 17 دسمبر تک توسیع کی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا ہے کہ عمران خان لاہور میں ہیں اس لئے پیش نہیں ہو سکیں گے۔عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان عوامی جلسے میں موجود تھے تو عدالت میں کیوں پیش نہیں ہو سکے؟ ۔

بابر اعوان نے جواب دیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی۔عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آرڈر ہے؟۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ تحریری آرڈر تو کوئی نہیں۔