ٹرمپ کی سفید فام بالادستی کے حامی سے ملاقات نے ہنگامہ برپا کردیا

286
ٹرمپ کی سفید فام بالادستی کے حامی سے ملاقات نے ہنگامہ برپا کردیا

واشنگٹن:ٹرمپ کی سفید فام بالادستی کے حامی سے ملاقات نے امریکہ میں ھنگامہ برپا کردیا ہے۔

وائٹ ہاس نے بھی ہفتے کے روز سابق صدر ٹرمپ کی فلوریڈا میں اپنے گھر میں سفید فام بالادستی کے قائل، ہولو کاسٹ کے انکار سمیت یہود مخالف خیال رکھنے والے سنگر نیک فیوینٹس اور ریپر سنگر کینی ویسٹ کے ساتھ ملاقات کی شدید مذمت کی ہے۔

ٹروتھ سوشل کے اپنے اکانٹ پر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر ریپر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا۔ کینی ویسٹ نک فیوینٹس سمیت اپنے دوستوں کو بھی لایا تھا۔

مجھے نیک فیوینٹس کے متعلق کوئی علم نہ تھا۔وائٹ ہائوس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے ٹرمپ اور فیوینٹس کے درمیان ملاقات کی مذمت کی۔ بیٹس نے سی این این کو بتایا کہ تعصب، نفرت اور یہود دشمنی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں، ان امور میں مارا لاگو، ہولوکاسٹ سے انکار بھی شامل ہے، یہ قابل نفرت اور خطرناک ہے اور اس کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔

ٹرمپ کے عشائیے کے متعلق ایک سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آپ میری رائے نہیں سننا چاہتے۔ بائیڈن ہفتے کی چھٹی نانٹکیٹ میں گزار رہے تھے۔

یاد رہے فیونٹیس ہولو کاسٹ کی تردید کرتا ہے اور اس نے 2020 کے اوائل میں یوٹیوب چینل پر نفرت انگیز تقریر کی تھی جس کی بنا پر اس کا یوٹیوب اکانٹ بند کردیا گیا تھا۔یاد رہے نومبر کے وسط میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم اب ایک سفید فام قوم پرست کے ساتھ ان کی اس ملاقات کے بعد ان کی حکومت کے بعض سابق عہدیداروں نے بھی مذمت کردی ہے۔

اسرائیل میں امریکہ کے سابق سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس ملاقات کی مذمت کی اور کہا کہ “یہاں تک کہ کینے ویسٹ جیسے یہود مخالف کا سماجی دورہ اور نک فوینٹس جیسی انسانی گندگی ناقابل قبول ہے” انہوں نے مزید کہا کہ “یہود مخالف امریکی دائیں یا بائیں بازو کے رہنماں میں کسی بھی جگہ کے مستحق نہیں ہیں۔

ویب سائٹ ایکسیاز نے ایک باخبر ذریعہ کے حوالے سے کہا کہ ٹرمپ فوینٹس کی تاریخ کے متعلق کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی لئے ملاقات کے دوران وہ اس سے سے متاثر ہوتے نظر آئے۔

جہاں تک ریپر سنگر کینی ویسٹ کا تعلق ہے اس نے اپنا نام تک تبدیل کرکے یی رکھ لیا ہے۔ کئی برانڈز نے اس کے ساتھ تعاون منقطع کر دیا ہے۔

ان برانڈز میں کھیلوں کا سامان تیار کرنے والا جرمن برانڈ ایڈیڈاس اور امریکی ملبوسات کا برانڈ گیپ بھی شامل ہیں۔ریپر کنیے ویسٹ نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اپنے ارادے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انھوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نائب صدارت کے لیے اپنا امیدوار بننے کی پیشکش کی تھی۔

دریں اثنا ٹرمپ نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان سیاست کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا “میں نے ان سے کہا تھا کہ انہیں صدارت کے لیے انتخاب نہیں لڑنا چاہیے، اور ان کے تمام ووٹرز کو ٹرمپ کو ووٹ دینا چاہیے۔