عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو بلا تاخیر  کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

289

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی  نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، شہبازشریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنڈی جلسےمیں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہواسمندرعمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے اب سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا آپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آرہے، آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا آپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہوگی، ایسےکام ہوں گے جس سے عام اورغریب آدمی اوران کے بچوں کوفائدہ ہو۔