مشل اوباما نے کامیاب شادی کے گر بتادیئے

299
فلاڈیلفیا: سابق امریکی صدر بارک اوباما جوبائیڈن کی ریلی سے خطاب کررہے ہیں

نیویارک:سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول مشل اوباما نے کامیاب شادی کے گر سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔

مشل اوباما نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شوہر باراک اوباما کے ساتھ چند تصویروں کا کولاج شیئر کیا ۔مشل اوباما نے اِن تصویروں کے ساتھ باراک اوباما سے اپنے رشتے اور کامیاب شادی سے متعلق ایک خوبصورت نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

مشل اوباما کا کہنا ہے کہ بطور ایک بالغ انسان میں آج تک متعدد جگہوں پر رہی ہوں مگر میرا صرف ایک اور اصلی گھر میرے بچے اور باراک اوباما ہے۔مشل اوباما نے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے چند مشورے دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایمانداری اور بغیر کسی تنازع کے ایک دوسری کی بات سننی اور اہمیت دینی چاہیے، اسی طرح ہم بطور ایک جوڑا ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک رشتے میں رہتے ہوئے کسی ایک کو بھی دوسرے فرد پر زور یا دبا نہیں ڈالنا چاہیے، ہر جوڑے کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں اور ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے شادی کے بارے میں آج تک کئی نوجوانوں نے پوچھا ہے اور میرا جواب عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ رشتے کو آسان اور سادہ بنانے کی کوشش کریں۔مشل اوباما نے لکھا کہ رشتے میں کسی بھی قسم کی بناوتٹ نہیں ہونی چاہیے، دونوں افراد کو ایک رشتے میں رہتے ہوئے سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔مشل اوباما نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے بھی تجربات اور مشورے شیئر کرنے کا کہا ہے۔