ہم عمران خان کی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مریم اور نگزیب

283
rights of journalists

 اسلام آباد :وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان ’’ار۔ریلیونٹ‘‘ہو چکے ہیں، حکومت عمران خان کی چار سال میں لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے، حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے ۔

 انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں ،اس ایجنڈے کے ذریعے ہم نے پاکستان کے اندر اور بیرونی دنیا پر ہماری قومی ترجیحات اور سوچ واضح کر دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں ،الیکشن وقت سے پہلے کیوں کرائیں کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہو گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ اعلان نظام سے نکلنے کا کرتے ہیں اور اْسی نظام سے استیفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں ۔