اٹلی کے سیاحتی جزیرے اسکیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی

359

 روم : اٹلی کے جزیرے اسکیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔

غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق بارش کی وجہ سے مٹی کے گرنے والے تودوں نے کیچڑ کے سیلاب کی شکل اختیار کی جس نے ناصرف درختوں کو اکھاڑا بلکہ گھروں کو نقصان بھی پہنچایا اور گاڑیوں کو بھی بہا کر سمندر میں لے گیا۔ تاہم بتایا جارہا ہے کہ فی الحال لینڈ سلائیڈنگ میں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

رپوٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے درجنوں گھروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث ریسکیو عمل میں بھی دشواری کا سامنا ہے