فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

324

دوحا: فیفا ورلڈکپ گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی۔

الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے 23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

تیونس نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔آسٹریلیا کی جانب سے میچ کا واحد گول مچل ڈیوک نے گول اسکور کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور انگلینڈ کے میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔