فٹبال میچ میں انگلش ٹیم کی حمایت، امریکی سفارتخانے کا عہدیدار ملازمت سے فارغ

309
فٹبال میچ میں انگلش ٹیم کی حمایت، امریکی سفارتخانے کا عہدیدار ملازمت سے فارغ

لندن:لندن میں قائم امریکی سفارتخانے کے ایک افسر کو انگلش فٹبال ٹیم کی حمایت کرنے پر سروس سے فارغ کر دیا گیا۔

امریکی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انگلش فٹبال ٹیم کے حامی عہدیدار کو نوکری سے فارغ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایرن اسنائپ انگلینڈ کے لوگو والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں، یہ ویڈیو دونوں ممالک کے میچ سے قبل شیئر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ، ایران کی دو خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی افسر سفارتخانے میں انگلینڈ کے لوگو والی شرٹ، پرچم کے ساتھ داخل ہوتے ہیں جس پر انہیں ساتھی افسران حیرت سے دیکھتے ہیں۔

ایرن اسنائپ ایچ آر جاتے ہیں تو ایچ آر افسر کہتے ہیں کہ آپ ایک امریکی ہیں، امریکی سفارتخانے میں ملازمت کرتے ہیں، آپ انگلینڈ کی حمایت نہیں کرسکتے۔

ویڈیو کے آخر میں ایک جملہ نظر آیا کہ ایرن اسنائپ اب لندن میں امریکی سفارتخانے کے لیے کام نہیں کرتے۔