مصری شہری نے بیٹی کی شادی کے دوران اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں

636
مصری شہری نے بیٹی کی شادی کے دوران اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں

قاہرہ:مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے شمال میں واقع دمیاط گورنری میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مصری شہری نے اپنی بیٹی کی شادی کے دوران مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

مزید پڑھیں:سال نو، برج خلیفہ پر دنیا کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو ہوگا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے اس مصری شخص کی اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنی بیوی کو طلاق دینے کا حیران کن ویڈیو کلپ شیئر کیا جہاں شادی ہال کے اندر اس مصری نے اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکروفون پکڑا لیکن غیر متوقع طور پر سب کو حیران کر دیا اور اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

دلہن کے والد کہا کہ دلہن اور دلہن کو ایک ہزار مبارک ہو، جہاں تک دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے تین طلاقیں ہیں اور وہ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی گئی۔

اس پر ایک ہزار مبارکباد۔سوشل میڈیا پر دلہن کے والد کے اس عمل کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس نے اپنی بیٹی کی زندگی کی اہم رات میں اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کا دل توڑ دیا۔ اس کام کیلئے تقریب کے ختم ہونے تک کا انتظار نہیں کیا جو قابل مذمت ہے۔