میزائل اور مارٹر پر مشتمل امریکا کی یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد

307
میزائل اور مارٹر پر مشتمل امریکا کی یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر تک کی اضافی فوجی امداد مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔

پینٹاگان کے مطابق یوکرین کے لیے فوجی امداد کے نئے پیکج میں NASAMS کے طیارہ شکن نظام اور HIMARS MLRS کے لیے گولہ بارود شامل ہوگا۔

نئے پیکج میں خصوصی تھرمل سائٹس کے ساتھ 150 ہیوی مشین گنیں، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز کے لیے اضافی گولہ بارود اور موبائل آرٹلری میزائل سسٹم، 200 درستگی سے چلنے والے 155 ملی میٹر توپ خانے، 10,000ہاون راکٹ مارٹر گولے اور چھوٹے ہتھیاروں کے 20 ملین رانڈز شامل ہوں گے۔

اس پیکج میں نامعلوم تعداد میں تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل، 150 ہموی، 100 سے زیادہ ہلکی ٹیکٹیکل گاڑیاں اور یوکرین میں واقع 105 ایم ایم ہووٹزر کے اسپیئر پارٹس بھی شامل ہوں گے۔