قہوہ سے بغیر کسی نقصان کے وزن کم کریں

919

وزن کا بڑھ جانا ہر انسان کےلیے مشکلا ت پیدا کرتا ہے اور وزن کو کم کرنے کے لیے مختلف جم کرنا یا پھر صبح کے وقت ورزش کرنا ایک عام سی بات ہے جس سے وزن کم ہو جاتا ہے ورزش کے ساتھ اگر یہ قہوہ بھی بنا کر پیں لیں تو اس سے وزن بھی کم ہوگا اور انسان سارا دن چست و توانا بھی رہے گا ۔

آج کل بڑھا ہوا وزن صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات کے لیے بھی انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ اس سے ناصرف آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے بلکہ بہت سی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جن میں ذیا بیطس، بلڈ پریشر، گھٹنوں جوڑوں کا درد اور کولیسٹرول وغیرہ شامل ہیں۔

معروف ماہرِ غذائیت ڈاکٹر عائشہ عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام  میں حیرت انگیز قہوہ کے بارے میں  لوگوں کو بتایا  کہ ہر گھر کے کچن میں موجود اشیا  سے کس طرح سے قہوہ بنا کر اپنا وزن کم کر سکتے ہیں اور اس سے جسم کو کسی قسم کا کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا ۔

کلونجی، زیرا، دار چینی، چھوٹی الائچی اور سونف اپنے اندازے کے مطابق لے کر اسے پیسیں اور پاؤڈر بنالیں پھر اس پاؤڈرکی ایک چٹکی کو پانی کے  گلاس میں اچھی طرح  پکا کر قہوہ بنالیں۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق اس پانی کو سارا دن عام پانی کی جگہ پئیں اس سے جسم میں طاقت ملے گی اور ساتھ ہی زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی، یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک وزن کم نہیں کرسکتا جب تک اس کی قبض ختم نا ہو لہٰذا یہ قہوہ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔