اعظم خان کی سریش رائنا کے ہمراہ تصویر، مداح نے بھارتی کرکٹر کو پی ایس ایل کھیلنے کی دعوت دیدی

459

 لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا کے ہمراہ تصویر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،

بھارتی مڈل آرڈر بیٹر سریش رائنا ویسے تو تمام کرکٹ فارمیٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں لیکن غیر ملکی لیگز اب بھی کھیلتے ہیں، ان دنوں وہ ٹی 10لیگ میں دکن گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور ابو ظبی میں موجود ہیں،اس کے علاوہ اعظم خان ٹی 10لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں جنہوں نے رائنا سے گلے ملتے ہوئے تصویر شیئر کی جو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی،پاکستانی کرکٹر نے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار ایموجیز سے کیا۔

https://twitter.com/MAzamKhan45/status/1596164020192829441?s=20&t=BeajSmH70SHOtnqLLZtNnw

انہوں نے پاک بھارت جھنڈے والا ایموجی استعمال کیا اور ساتھ ہی مصافحہ کرتا ایموجی بھی بنایا،اس تصویر کو جہاں متعدد صارفین نے پسند کیا وہیں ایک پاکستانی مداح نے سریش رائنا کو پاکستان آکر پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی دعوت بھی دی۔

پاکستانی صارف نے بھارتی کرکٹر کو میشن کیا اور لکھا ‘پی ایس ایل کھیلنے آئیں’،اس ٹوئٹ کا جواب ایک بھارتی صارف نے دیا اور کہا  اگر سفارتی تعلقات اچھے ہوتے تو رائنا ضرور پاکستان سپر لیگ کے لیے جانا پسند کرتے’۔