مقبوضہ کشمیر: قابض حکام نے جماعت اسلامی کی مزید جائدادیں ضبط کر لیں

400

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں جماعت اسلامی کی مزید جائدادیں ضبط کر لی ہیں۔ 

حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے ان جائدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت ضبط کرلیاہے۔یہ جائدادیں ضلع کے علاقوں دانجی پورہ، مٹن اور سرسائی میں ضبط کی گئی ہیں جن میں باغات، شاپنگ کمپلیکس، زرعی زمینیں اور رہائشی مکانات شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پونچھ میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں ضلع کے علاقے مینڈھر میں جمعرات کوآپریشن شروع کیا تھا۔ بھارتی فوجیوں آپریشن کے دوران خوف و دہشت پھیلانے کے لیے گولیوں کے کئی راؤنڈ بھی فائر کیے ہیں۔

ایک ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ آپریشن کے باعث بھمبر گلی اور جڑانوالی گلی کے درمیان شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بدستور معطل ہے۔