نئے رنگوں کے ساتھ ٹوئٹر کی تصدیق شدہ سروس اگلے ہفتے سے شروع ہوگی

365

نیو یارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے اب بلیو کی جگہ مختلف رنگوں کے ٹک استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے تازہ پیغام میں ایلن مسک نے بتایا ہے کہ 2 نئے رنگوں کے ساتھ ٹوئٹر کی تصدیق شدہ سروس اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایلون مسک نے اکاأنٹس ویری فکیشن سسٹم کے نئے پروگرام کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ ویری فکیشن سسٹم کے لیے 3 مختلف رنگوں پر مشتمل چیک مارکس متعارف کرائے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ بلیو ٹک کے بعد تصدیق شدہ گولڈ اور گرے چیک مارکس کو متعارف کرے گی۔ٹوئٹر کے نئے سربراہ نے اعلان کیا کہ ویری فائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے لیے 3 مختلف رنگوں کے چیک مارکس استعمال کیے جائیں گے،جس کے لیے کمپنیوں کے اکاؤنٹس پر گولڈ ٹک، حکومتی اداروں کے اکاؤنٹس پر گرے جبکہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے بلیو ٹک ہی استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اکاؤنٹس پر ویری فائی چیک مارک کو ایکٹیویٹ کرنے سے قبل ان افراد کی فراہم کردہ تفصیلات کے مستند ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔ ایلن مسک کا کہنا تھا کہ انفرادی ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر بلیو ٹک ہوگا مگر کسی ادارے سے منسلک افراد کے بلیو ٹک کے ساتھ ایک سیکنڈری چھوٹا لوگو بھی ہوگا جس سے عندیہ ملے گا کہ یہ اکاؤنٹس اس ادارے کی وجہ سے ویری فائی ہوا۔