عمران خان کو گولیاں مار کر بھی شکست نہیں دے سکے،مراد سعید

233

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ گولیاں مار کر بھی یہ عمران خان کو شکست نہیں دے سکے۔ جوانصاف کا مطالبہ کرے اس پرتشدد کرتے ہیں، اگرملک سے محبت کرنا بغاوت ہے تو ہم سب باغی ہیں، تم نے ملک کے ساتھ غداری کی اور ملک کا سودا کیا، اللہ کی زمین پرخدا بننے کی کوشش مت کرو۔

پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں آپ کی جرات،حوصلے وہمت کوسلام پیش کرتا ہوں، اسی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنا ہے، ہم سب عہد کرتے ہیں ملکی خودمختاری، حقیقی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشوں کا مل کرمقابلہ کریں گے۔ ارشد شریف کے قاتلوں کوہم عبرت کا نشان بنائیں گے، ارشد شریف کا خون ناحق کیا گیا، عمران خان کی حکومت کوسازش کے تحت ہٹایا گیا، امریکا کی غلامی کرنا بغاوت ہے توہم سب باغی ہیں۔