زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں، فواد چوہدری کے بیان پر فیصل کنڈی کا ردعمل

341

اسلام آ باد: رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے تو ایک کٹھ پتلی کو دربدر کیا، آپ بتائیں کس پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے۔ 

فواد چوہدری نے آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام سے متعلق خبر پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں ان کی کیا حیثیت ہے۔ 

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس بار سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گا اور سندھ کے عوام کو سیاسی حقوق ملیں گے، ڈاکوں کا خاتمہ ہو گا اور مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ان شاللہ۔ 

فواد چوہدری کے آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ایک آمر کو اقتدار سے بے دخل اور کٹھ پتلی کو دربدر کیا، فواد چوہدری بتائیں اب کس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ہے؟ رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جب فواد اور شاہ محمود کی اصلیت کا پتہ چلا تو انہیں فٹبال بنائیں گے، عمران خان کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، بہت سارے لوگ چھلانگیں لگانے کو تیار ہیں۔