برطانیہ میں چینی سیکورٹی کیمروں کی تنصیب پر پابندی

290

لندن: برطانوی حکومت نے سرکاری محکموں اور وزارتوں میں چین کے تیار کردہ سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے سے روک دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اولیور ڈوڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کو درپیش کسی بھی سیکیورٹی رسک کے پیش نظر چینی ساختہ سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانیہ نے چینی قانون کی بھی حوصلہ شکنی کی ہے جس کے تحت کمپنیاں نگرانی کے نظام کی انٹیلی جنس بیجنگ کی سیکیورٹی سروسز کے ساتھ شیئر کرنے کی پابند ہیں۔