ترکیہ کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے،سویڈن 

273

 اسٹاک ہوم: سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ ترکیہ کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے، 

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی شام کی صورت حال بہت پیچیدہ ہے، ایک طرف یہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد ہے اور دوسری طرف، یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردانہ حملوں کا شکار ہے، ترکی کو یہ حق حاصل ہے ہر قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے خود کو محفوظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو ترکیہ کو سمجھنا چاہیے،دنیا کے پاس اس بات کو قبول کرنے کی وجوہات ہیں کہ ترکیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے دوسرے ممالک کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملوں کی طرح ہی خراب ہیں، دہشت گرد ترکیہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہم نے طے کیا ہے کہ سویڈن ان کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہونا چاہیے۔