سندھ سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا

311

اسلام آباد: سندھ میں سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہوگا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سینیٹ کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جمعہ کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں اگلے ماہ کی اٹھائیس تاریخ تک دائر کی جاسکیں گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اس نشست کیلئے کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کیاہے۔