پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل میں 20 ارب ڈالرز کی برآمدات

474

کراچی : پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل میں 20 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئیں۔

پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سر مایہ کاروں کی مشینری آگئی، ایکسپورٹ بھی ہورہی ہے، ریفنڈ بھی دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں پیسہ نہ ہونے سےکمپنیوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہوگئی ہے، اسحاق ڈار سے بات ہوئی تھی کہ کراچی آئیں۔

جاوید بلوانی کا کہنا ہے تھا کہ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد کراچی آنگا، ہمارے ریفنڈ نہیں آرہے کیا کریں ،فیکٹریاں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔