صدر ، وزیراعظم سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقاتیں

483

اسلام آباد : صدر عارف علوی اوروزیراعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سپہ سالار کو مبارکباد دی۔اس سے قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد اور نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی جس میں صدر نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نئی تعیناتیوں پر مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران ملکی سکیورٹی امور سمیت امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ فوجی قیادت کی تقرری کے معاملے پر فیصلہ میرٹ پر کیا گیا۔ سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنے گا۔ سنیارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے۔ معاشی مضبوطی کے لیے قومی مذاکرے کی تجویز پر قائم ہوں۔ معیشت مضبوط ہو گی۔ ملک میں انتشار اور افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں۔

یاد رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دراصل 2019 میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ سے تین ماہ قبل وزیر اعظم عمران خان نے اگست 2019 میں ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کردی تھی۔