انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان آج ہفتے کو ہوگا

358
فائل فوٹو

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ 26نومبر 2022ء کو دوپہر گیارہ بجے کیا جارہا ہے۔

نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ   www.biek.edu.pk  پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App)  کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔  اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK  کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

انٹربورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پوزیشن ہولڈر ز طلبہ کے والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔