یورپی یونین کا اسرائیلی فورسز کی جانب سے اسکول تباہ کرنے پر شدید ردِعمل

527
reacts

برسلز: یورپی یونین نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میںسفیر یتہ میں ایک پرائمری اسکول کو تباہ کرنے کے عمل کو بڑا خوفناک قرار دیا ہے۔

یورپی یونین فلسطین کے نمائندے کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے یورپی یونین کے کئی رکن ممالک کے سفارتی نمائندوں کے دورے کے ایک دن بعد، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں میسفیر یطہ پر عطیہ کنندگان کی مالی امداد سے چلنے والے اسفی پرائمری اسکول کو تباہ کرنا بڑا خوفناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تعلیمی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں انسانی بنیادوں پر تعمیر کردہ ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے طرز عمل پر گہری تشویش ہے،یہ طرز عمل جو اسرائیل طاقت کا استعمال کر کے جاری رکھے ہوئے ہے، میسفیر یطہ میں فلسطینی کمیونٹیز کے وجود کے لیے خطرہ ہے۔