ایلون مسک نے معطل ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا

346

کیلیفورنیا: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر کے معطل اکاونٹس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے لکھا کہ رائے شماری کے بعد ٹوئٹر کے معطل کچھ اکاونٹس آئندہ ہفتے سے بحال کر دیئے جائیں گے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر کرائی گئی رائے شماری میں 31 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ جن میں سے 72.4 فیصد افراد نے معطل اکاونٹس کی بحالی کے حق میں ووٹ دیا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک معروف کہاوت زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھوبھی لکھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کامیڈین کیتھی گرفن کے اکاونٹس بحال کئے تھے۔